اتوار, 24 نومبر 2024


اب کوئی ترقی سے محروم نہں رہے گا

ایمزٹی وی(لاہور) فیصلے کے تحت دو سال تک کام کرنیوالے 11سو سے زائد ملازمین کو ریگولر کر دیا جائیگا
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پرلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے واسا میں کام کرنے والے گریڈ1تا16کے 11سو سے زائد ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔اس فیصلے کے تحت واسا میں دو سال یا زیادہ عرصے تک بطور ورک چارج کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کر دیا جائے گا ۔ ان میں گریڈ ایک تا پانچ کے ایک ہزار سے زائد ملازمین شامل ہیں ۔
ان ملازمین کے کیسوں کا فرداً فرداًجائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں واسا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈ من اینڈ فنانس ،ڈائریکٹر ایڈمن واسا،محکمہ ہاؤسنگ کے نمائندے اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے نمائندے شامل ہونگے ۔ واسا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment