ایمز ٹی وی (کراچی ) رینجرز نے خصوصی اختیارات ملنے کے بعداندورن سندھ میں کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،اندرون سندھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں،علحیدگی پسندوں،اور جرائم پیشہ افراد سمیت 533ملزمان کو گرفتار کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے 5 ستمبر 2013 کو ملنے والے خصوصی اختیارات کے بعد اندرون سندھ میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 533 ملزمان کو گرفتار کیا.
گرفتار ملزمان میں 34 کالعدم تنظیم کے کارندے،16علیحدگی پسند تنظیموں کے دہشت گرد اور چار ایم کیو ایم عسکری ونگ کے کارکن بھی شامل تھے،ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران 18 ڈاکو،24 منشیات فرروش اور 234 دیگر ملزمان گرفتار کیےگئے.
نیشل ایکشن پلان کے تحت فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 127 غیرقانونی افغان باشندے بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے 478 ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جبکہ 55 ملزمان کو کسٹم،ایف آئی اے،اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا.
واضح رہے کہ ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے رینجرز کے دو افسران 1 اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے