ایمزٹی وی(کراچی) الکرم اسکوائرمیں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس نے صدرکےعلاقے میں کارروائی کر کے پندرہ مشتبہ افراد کو دھرلیا۔
اختیارات میں توسیع ملتے ہی کراچی میں رینجرز سرگرم ہو گئی۔ رات گئے کراچی کے الکرم اسکوائر پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اطراف کے راستے بند کر دیے گئے۔ رینجرز کے نقاب پوش اہلکاروں نے الکرم اسکوائر بلاک ون اور ٹوکے کئی فلیٹوں کی تلاشی لی۔
رینجرز کی دو گھنٹے کی کارروائی کے دوران اسحلے کی کھیپ کے ساتھ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سرچ آپریشن گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کیا گیا۔ رینجرز نے گرفتار افراد کو افراد پوچھ گچھ کے لیےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ صدر کے مختلف علاقوں میں پریڈی پولیس اسٹیشن کی نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران صدر اور اطراف سے
پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ زیرحراست افراد میں دوافغان باشندے بھی شامل ہی