پیر, 25 نومبر 2024


دریائے سندھ میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد ڈوب گئے

ایمزٹی وی(کوٹ ادو) روجھان کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا تاہم دو بچے جاں بحق اور ایک بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دریائے سندھ کشتی الٹنے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ضرورت سے زیادہ افراد کشتی میں سوار کیا گیا، جس کے نتیجے میں کشتی نے تھوڑا سفر طے کیا اور اپنے وزن زیادہ ہونے کے سبب الٹ گئی، جس میں 25 افراد ڈوب گئے تھے بعد ازاں مقامی افراد نے ہنگامی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت 25 افراد کو ریسکیو کر کے جان بچائی۔

دریائے سندھ سے مزید چار لاشیں برآمد، تعداد 32 تک جا پہنچی

بچائے جانے والے افراد میں میں دو بچے ابراہیم اور ثمینہ اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک بچی اسماء کی تلاش کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے، مقامی افراد کے مطابق کشتی میں سوار ہونے والا خاندان ایک مقام سے دوسرے مقام منتقلی کے لیے جارہا تھا،متاثرین کا کشتی میں موجود مال، مویشی اور گھریلو سامان ڈوب گیا ہے۔

یار رہے پاکستان میں حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں نہروں، سمندروں میں طغیانی آئی ہے جبکہ ملک میں موجود ڈیمز میں بھی پانی کی سطح بلند ہوئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment