پیر, 25 نومبر 2024


مودی کا بیان پاکستان میں مداخلت کو تقویت دیتا ہے

ایمزٹی وی(کراچی) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اندرونی معاملات میں بھارتی وزیراعظم کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان اورگلگت بلتستان سے متعلق بیان پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اورپاکستانی قوم کو اکسانے کے مترادف ہے،

مودی کے پاکستان میں یارہوسکتے ہیں لیکن پاکستانی قوم مودی کی بلوچستان کے لئے ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ ہے اورہمارے اندرونی معاملات میں بھارتی وزیراعظم کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، ہم خود مختار قوم ہیں اور ہر صورت اپنی خودمختاری برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مودی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پردہ ڈالنے کے لیےپاکستان پر بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا الزام لگایا تھا اور پھر اپنے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر انہوں نے ہرزا سرائی کی تھی کہ بلوچستان کی بات کرنے پر وہاں کے لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment