ایمز ٹی وی(کراچی) پولیس نے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیارکرنے کا فیصلہ کرلیا، سابق ٹاؤن ناظمین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا،
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کے مطابق گرفتار ملزموں سے حاصل کردہ شواہد جلد عدالت میں پیش کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سانحے کی تفتیش کے لیے وسیم اختر سمیت سات ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے
،مزید 47 ملزموں کے نام حاصل کرلئے بارہ مئی کو قتل و غارتگری کی زد میں آنے والے ٹاؤنز کے سابق ناظمین سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
دوسری جانب سانحہ بارہ مئی کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ملک الطاف کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے حاصل شواہد جلد عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق تفتیشی ٹیم کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ دو ماہ قبل چھینا گیا کاسمیٹکس کا ٹریلر عزیزآباد سے برآمد کرلیا گیا، ایک ملزم کو کراچی، دوسرے کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان بھی تحویل میں لےلیا