پیر, 23 ستمبر 2024


متحدہ کا بھوک ہڑتال تاحال جاری

ایمزٹی وی(کراچی)کارکنوں کی گمشدگی، گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال جاری ہے۔ بھوک ہڑتالیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور سنی تحریک کا وفد بھی پریس کلب پہنچا تھا۔

گزشتہ روز بھی ایم کیوایم کے دو رہنماؤں کی بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت خراب ہوئی جنہیں کیمپ میں ڈرپ لگائی گئی ، ایم کیوایم کے رہنما عامر خان بھی بھوک ہڑتال کیمپ میں گزشتہ روز شامل ہوگئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment