اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان بنانے والوں کی اولادیں زندہ ہیں،ڈاکٹرفاروق ستار


ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے

حکومت کی خواہش ہے کہ ایم کیوایم کو تین چار تقسیم حصوں میں تقسیم کیا جائے تو وہ اپنی خواہش پوری کر لے، ہمارے دفاتر توڑے جاسکتے ہے لیکن ایم کیوایم کا مینڈیٹ نہیں توڑا جاسکتا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا پاکستان بنانے والوں کی اولادیں زندہ ہے اور اصل قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے اور پورے ملک کو اگر کوئی متحد کرسکتا ہے تو وہ ایم کیو ایم پاکستان ہے کیونکہ اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ صرف پاکستان بنانے والوں کی اولادیں کرسکتی ہیں جب کہ نہ ایم کیوایم کو ٹوٹنے دیں گے اور نہ پاکستان کو۔


فاروق ستار نے کہا کہ ملیر میں 8 ستمبر کا ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونا چاہیے جب کہ ملیر کو ضمنی انتخاب کی پیشگی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو گزشتہ الیکشن کے ریکارڈ توڑیں گے اور ضمنی انتخاب میں زیادہ ووٹ لینے کا بھی ریکارڈ بنائیں گے کیونکہ کتنے ہی مشکل حالات ہوں لیکن ووٹ صرف پتنگ کو ہی ملتا ہے۔


فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کمزور وکٹ پر کھیل رہی ہے لیکن ہمارے مخالفین پتنگ کو نہیں کاٹ سکے تو ہمارے اندر سے جانے والے کیا پتنگ کاٹیں گے، جن لوگوں نے وفاداری تبدیل کی ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کا کوئی مستقبل نہیں،


حقیقی میں جانے والے بھی ہجرت کرنے والے پرندے ہیں لہذا حقیقی کے وہ لوگ جو جرائم میں ملوث نہیں ہیں ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں جب کہ اڑنے والے پنچھی بھی جلد واپس آجائیں گے اور نیچے سے یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا


کہ اپنے ملک میں ہی بیگانے ہوئے لیکن ہم کو کوئی بے آبرو کرے اس کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت کی خواہش ہے کہ ایم کیوایم کو تین چارحصوں میں تقسیم کیا جائے تو وہ اپنی خواہش پوری کر لے، ہمارے دفاتر توڑے جاسکتے ہے لیکن ایم کیوایم کا مینڈیٹ نہیں توڑا جاسکتا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment