ایمزٹی وی(کراچی):متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے گزشہ روز پی ایس 127 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے گزشہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل اور عدالت عالیہ میں لے جائے گی
جس میں متحدہ کا کہنا ہے کہ حلقے کے مضافاتی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پرپیپلزپارٹی نے قبضہ کرکے کھل کر دھاندلی کی جس کے تمام ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں اور سب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔
پی ایس 127 کراچی کا میدان پیپلزپارٹی نے مارلیا، ایم کیوایم کوشکست
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگایاتھا۔