ایمز ٹی ؤی(کراچی) سندھ پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن میں واقع نشان حیدر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی منتقلی کو ناکام بنا کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن ہیدکوارٹر میں انچارج سی ٹی ڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’حساس ادارے کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے نشان حیدر چوک پر ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران سیاسی جماعت سے وابستہ 2 دہشت گرد پولیس کی نفری کو دیکھتے ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مسروقہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اُس میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، ایم پی فائیو رائفل، ایل ایم جی، 8 سیون ایم ایم، 3 سیمی آٹو میٹک رائفلز، 2 اوتھرے رائفل سمیت 2 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔
سی ٹی انچارج نے کہا کہ ’’برآمد کیے جانے والے اسلحے کا فارنزک معائنہ کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ شہر میں کس کس مقام پر اس اسلحے کو استعمال کیا گیا ہے‘‘۔
CTD-2
سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے مزید کہا کہ ’’قبضے میں لی گئی گاڑی کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے‘‘، اُنہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے لیے استعمال کیا جاناتھا‘