پیر, 06 مئی 2024


اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے،پولیس چیف

ایمز ٹی وی (کراچی) پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کے خلاف لڑتی رہے گی اور اس جنگ میں سب سے اہم ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔پولیس چیف نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا اور اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment