پیر, 25 نومبر 2024


کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں دھماکا خیز مواد


ایمز ٹی وی(کراچی)پولیس اہلکاروں کی پھرتیاں ، کیس کی سماعت کے دوران دھماکا خیز مواد بھی عدالت لے آئے ۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں دھماکا خیز مواد کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس اہلکار عدالت کے سامنے ثبوت پیش کرنے کیلئے دہشتگردوں سے پکڑا جانے والا گولہ بارود بھی بوریوں میں بھر کر ساتھ لے آئے اور برامدوں میں رکھ دیا جسے دیکھ کر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ باروی مواد سے بھری بوریاں پولیس وین میں عدالت لائی گئی ہیں اور اس دوران کوئی احتیاطی تدابیر کو بھی ملخوظ خاطر نہیں رکھا گیا جبکہ احاطہ عدالت میں بھی ان بوریوں کو کھل عام رکھ دیا گیا ہے جبکہ ان پر کوئی پولیس اہلکار کو تعینات بھی نہیں کیا گیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment