ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان اور یوکرین کے درمیان الخالد 1 ٹینک کی اپ گریڈیشن کامعاہدہ طے پا گیا ہے۔
انڈسٹری ٹیکسلا کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت یوکرین 200 الخالد ٹینکوں کیلئے انجن فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ معاہدہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ءکے دوران طے پایا ہے اور اس نمائش کے دوران مزید معاہدے بھی متوقع ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ترکی کے ساتھ 52 مشاق طیارے فراہم کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا ہے جس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مشاق طیاروں کی فراہمی کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔