منگل, 26 نومبر 2024


عمران خان سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، مولانا فضل الرحمان

ایمز ٹی وی(سکھر) جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے


تاہم تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی اچھی بات ہے ۔ ”نواز شریف مشکل سے نکل چکے ہیں اور اب مشکل وقت وزیرا عظم کے مخالفوں کا ہے “۔ مخالفین کو دھرنوں اور عدالت میں شکست ہوئی ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلے واپس لینے کی روائت قائم رکھی ، عمران خان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے ۔ ”بلاول کو اپنی تاریخ کا نہیں پتہ وہ کیا تاریخ دینگے “۔


مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور سیاسی مسئلے سیاسی طریقے سے حل ہوتے ہیں ۔ مودی حکومت مسلمان دشمن ہے اور بھارت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ سنجیدگی سے لیا جائے ، 2014ءمیں حادثے کا شکار جہاز مرمت کر کے چلایا جار ہا ہے، پی آئی اے کے تمام جہاز گراﺅنڈ کر کے معائنہ کرایا جائے ۔ ”مخالف اسلام قانون سازی نہیں ہونے دیں گے “۔بڑے بڑے حملوں میں ملوث کوئی بھی شخص مدرسے کا نہیں تھا ۔نیشنل ایکشن پلان کے خلاف نہیں مگر امتیازی سلوک پر اختلاف ہے۔


مولانا نے ایک سوال پر جواب دیا کہ ہمارے جہاز بغیر کلیئرنس کے اڑ رہے ہیں تاہم سارے جہازوں کو از سر نو چیک کیا جانا چاہئیے اور جب تک ماہرین کلیئرنس نہ دیں طیارے کو اپریٹ نہیں کیا جا نا چاہیئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment