ایمز ٹی وی(حیدرآباد) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ وکلا قانون کی پاسداری کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔
چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ وکلا قانون کی پاسداری کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں ،وکالت کا پیشہ کل وقتی پیشہ ہے،آج خوشی محسوس ہوتی ہے ججز کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے، ہمیں اپنی پیشہ ورانہ ذمے داری محسوس کرنی ہوگی، 1973 میں یہاں جو وکلا کی قابلیت تھی آج فقدان پایا جاتا ہے، اس بارایسوسی ایشن سے ابتدا کی،اس مقام تک پہنچا ہوں،اب ریٹائرمنٹ لونگا،حیدرآباد بارایسوسی ایشن سے قانون کی اے بی سی سیکھنے کا موقع ملا