ایمز ٹی وی(رحیم یار خان) رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے پر پنچایت نے جوڑے پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے گاؤں بدر کر دیا۔
گھوٹکی کے شاہ نواز کا کہنا تھا اس نے ایک سال قبل رحیم یار خان کی لڑکی سے لاڑکانہ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کی تھی ، جس کے بعد لڑکی کے گھر اور گاؤں والے دشمن بن گئے ۔ پنچایت بلا کر انہیں گاؤں بدر کر دیا اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔