ایمز ٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمد زبیر نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں اسٹیل مزل کی خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتیں البتہ دو کمپنیاں اسٹیل ملز کو لیز پر لینے کے لیے راضی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کی جولائی میں نجکاری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیدا وار کا اجلاس ہواجس میں چیئر مین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے پاکستان اسٹیل ملز پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے اسٹیل ملز کی مشینر ی میں کوئی بہتری نہیں آئی ،اسٹیل ملز کو زیرو سے اٹھا کر پچاس فیصد پیدا وار تک لانا چاہتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی زمین سندھ حکومت کی منظوری کے بغیر فروخت نہیں ہو سکتی ،اسٹیل ملزکی 14ہزار ایکڑ زمین خالی پڑ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لائی میں اسٹیل ملز کی دوبارہ نجکاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،چینی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم پیشرفت نہیں ہوئی اب وہ دلچسپی نہیں رکھتیں ۔ بریفنگ کے بعد محمد زبیر کی اپنے سگے بھائی اسد عمر سے تلخ کلامی ہو گئی ۔