اتوار, 05 مئی 2024


سپریم کورٹ کے سابق سینئیر جج جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس انتقال کرگئے

ایمز ٹی وی(کراچی) دسمبر 1942 کو نصیر آباد میں پیدا ہونے والے رانا بھگوان داس نے قانون اور اسلامی علوم میں ماسٹر کیا تھا، 1965 میں انہوں نے وکالت کا باقاعدہ آغاز کیا۔ جس کے بعد وہ سیشن جج مقرر ہوئے۔ 1994 سے 1999 تک وہ  ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، 2000 میں وہ سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے، 2007 اور 2008 میں انہوں نے قائم چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں

سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت نے انہیں 3 برس کے لئے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کیا تھا

رانا بھگوان داس گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج علی الصبح انتقال کرگئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment