ھفتہ, 21 ستمبر 2024


کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے میت بس چوری کر لی گئی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے میت بس چوری کر لی گئی ۔
نامعلوم ملزمان لیاقت آباد میں کھڑی میت بس چوری کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میت بس لیاقت آباد کے علاقے میں کھڑی تھی جہاں سے اسی چوری کیا گیا ہے تاہم چوری کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج یا عینی شاہد سامنے نہیں آسکا مگر اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور پورے شہر میں ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کو چوکنا کر دیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment