جمعہ, 11 اکتوبر 2024


نائن زیرو پر چھاپا اس بات کی ضمانت ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت ہے، عمران خان

ایمز ٹٰی وی (کراچی) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایم کیو ایم کے 5 کروڑ کے ہرجانے سے متعلق نوٹس کا جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ زہرہ شاہد کا قتل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ہوا جس کے بعد مجھ سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا جو آئینی تھا۔عمران خان کا عدالت میں جمع کرائے جواب میں کہنا تھا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مار کر دہشت گردوں کو گرفتار کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گردوں کی جماعت ہے لہٰذا 5 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ بے بنیاد اور قابل سماعت نہیں اور یہ ذاتی عناد کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment