اتوار, 24 نومبر 2024


ڈاکٹر عاصم حسین اپنے عہدے پارٹی سے سبکدوش

 

ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر کیے گئے 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر شرجیل میمن سے بھی ان کی چلتے چلتے ملاقات ہوگئی ، دونوں رہنما ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور احوال معلوم کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ وہ 6 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جا رہے ہیں اس لیے انہوں نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ ایک صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ کیا آپ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے یا آپ نے استعفیٰ دیا ہے؟ ۔ اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نہ انہیں پارٹی سے نکالا گیا اور نہ ہی انہوں نے تحریری طور پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، جولوگ پارٹی سے نکالے جانے کی باتیں کر رہے ہیں ان سے جا کر پوچھا جائے ، آصف زرداری جو بھی ہدایات دیں گے ان پر عمل کروں گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment