کراچی : رواں برس کراچی میں موسم سرما طویل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہےاور ایسے میں محکمہ موسمیات نے 27 سے 29جنوری کے دوران شہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر کا کہنا ہے کہ عام طور پر موسم سرما 15فروری تک ہوتا ہے لیکن رواں برس کی سردی اس سے آگے جا سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں سردی کی ایک اور لہر 27جنوری کو آسکتی ہے اور ساتھ ہی بارشوں کے دو سے تین سلسلے آنے کا بھی امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم رخصت ہونے کے بعد سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے اور رواں ہفتے مغربی ہواؤں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔