پیر, 25 نومبر 2024


آوازانسٹیٹیوٹ کےطلباوطالبات کراچی پریس کلب پہنچ گئے

کراچی: آوازانسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈمینجمنٹ سائنسزکےشعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کےطلباوطالبات نےکراچی پریس کلب کادورہ کیا۔

اس دورےکامقصد طالبعلموں کوکراچی پریس کلب کی اہمیت وانفرادیت کےپہلوؤں کوبتاناتھاکہ کس طرح پریس کلب میڈیاانڈسٹری سےوابسطہ افرادکےلئےمددگارثابت ہوتا ہے. 

 

May be an image of 11 people, beard, people sitting, people standing and indoor

اس موقع پرکےپی سی کےسیکریٹری رحمان بھٹی نےطلباوطالبات کوپریس کلب کےحوالےسے بتایاکہ پریس کلب کاقیام 1958میں ہوا جب سے لیکر آج تک پریس کلب نےجمہوریت کی بقااورفروغ دینے میں اہم کرداراد کیاہےاور آئندہ بھی کلب کی کوشش یہی ہوگی کہ وہ جمہوریت کی پاسداری کےلئےہمہ تن مصروف رہے.

انہوں نےمزید بتایا کہ کراچی پریس کلب میں 1800ممبران شامل ہیں جو کسی نہ کسی صورت میں میڈیا سےوابسطہ ہیں. پریس کلب کاممبربننےکےلئے کون کون سی شرائط ہیں اورممبران کس طرح کی مراعات حاصل ہیں اس حوالےسےتفصیلاً آگاہ کیا. 

اس موقع پرجؤانٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب ثاقب صغیربھی موجودتھےانہوں نےرپورٹنگ کےحوالےسے بنیادی اصول بتائیں اورپریس کلب میں موجود لائبریری, سیمینارہال سمیت مختلف شعبہ جات کادورہ کرایا.

 

May be an image of 5 people, people standing and indoor

جبکہ آوازانسٹیٹیوٹ کےاکیڈمک مینیجررضاعلی سعیدنےکہاکہ طلباوطالبات کوکراچی پریس کلب میں وزٹ کرانےکامقصدانہیں معلومات فراہم کرانے کےساتھ ساتھ انکی توجہ اوررجحان اس طرف مبذول کروانا تھا کہ آنےوالے وقتوں میں آپ کا تانہ بانہ کراچی پریس کلب کےساتھ رہےگااور بحیثیت صحافی طالبعلم کےآپکا کردارکہیں نہ کہیں کراچی پریس کلب میں ہوناچاہئےتاکہ مستقبل میں ایک اچھےصحافی بنکر اپنا کردار ادا کریں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment