Print this page

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کےرجسٹراراحتجاجاًمستعفی ہوگئے

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کےرجسٹرارنے استعفیٰ دےدیا

ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے رجسٹرار ڈاکٹر اسد الیاس اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی رپورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دیا ہے۔انہوں نے ادارے کے نام اپنی ای میل میں موقف اختیارکیا ہے کہ ماضی کے فیصلے میں مجھے ہی نشانہ بنایا گیا جس کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر آئی بی اے سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم حسب سابق وہ رابطے سے گریز کرتے رہے۔

خیال رہے کہ اس اہم معاملے پر طالب علم جبرئیل کی جانب سے آئی بی اے کے رجسٹرار ڈاکٹراسد الیاس کے خلاف دائرشکایتی درخواست کی تحقیقات کرنے والی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی نے ڈاکٹر اسد الیاس کو دوہفتوں کے لیے عہدے سے معطل کرنے کی سفارش کرکھی ہے تاہم وہ احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔

کمیٹی نے اپنی تحقیقات میں یہ بھی سفارش کی ہے کہ اسد الیاس اپنے عمل پر طالب علم سے آئی بی اے کایگزیکیوٹیووڈائریکٹر کی موجودگی میں معافی مانگے۔

یاد رہے کہ آئی بی اے کراچی نے اپنے طالبعلم جبرئیل کو ماضی میں داخلہ منسوخ کرتے ہوئے ادارے سے بے دخل کردیا تھا بعد ازاں جبرئیل نے سوشل میڈیا پر آئی بی اے کی ایک خاتون ملازم کو ہراساں کیے جانے اور انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کا نوٹس نہ لینے پر احتجاج کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں