اتوار, 24 نومبر 2024


شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرخالدمحمودعراقی کاپروفیسرڈاکٹرفہیم الدین کےانتقال پرگہرےدکھ کااظہار

کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کا پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
 
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرارورئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک طویل عرصے تک جامعہ کراچی میں تدریس وتحقیق کے شعبہ سے وابستہ رہے ہیں ان کی جامعہ کراچی اور بالخصوص شعبہ کیمیاء کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔
 
دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازظہر جامع مسجد مدینہ گلشن اقبال بلاک ۶کراچی میں اداکی گئی۔بعدازاں انہیں ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔
 
ڈاکٹرفہیم الدین نے 1971 ء میں بحیثیت لیکچرر جامعہ کراچی سے اپنے کیئرئیر کا آغاز کیا،1979 ء میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے جبکہ 1989 ء میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ڈاکٹر فہیم الدین2001 ء میں سیکریٹری الحاق کمیٹی، 2003 ء میں رجسٹرار جامعہ کراچی،2006 ء میں چیئرمین شعبہ کیمیاء،2007 ء میں رئیس کلیہ علوم اور2008 ء میں مشیر برائے شیخ الجامعہ بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم 19 فروری 2008 ء کو جامعہ کراچی سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment