جمعرات, 25 اپریل 2024


بی ایس سی کےسالانہ امتحانات برائے2021کےامتحانی فارم جمع کرانےکااعلان

کراچی: جامعہ کراچی نے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے2021کےامتحانی فارم جمع کرانےکااعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایس سی (پاس ) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیاہے جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 22 اپریل 2022 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

بی ایس سی(پاس) سال اول(فیل ہونے والے ) اور بی ایس سی (پاس) سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی (پاس ) باہم کے امتحانی فارم 12000 روپے فیس کے ساتھ22 اپریل 2022 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment