Print this page

اعلیٰ تعلیم کےبجٹ کی کٹوتی نہ کرنےکےمعاملےپروفاقی ہائرایجوکیشن نےتین اہم وفاقی وزراءسےرابطہ

اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کی کٹوتی نہ کرنےکےمعاملے پروفاقی ہائرایجوکیشن نےتین اہم وفاقی وزراء سےرابطہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ہائر ایجوکیشن آج اعلی تعلیم کے بجٹ کی کٹوتی نہ کرنے کے معاملے پر ایچ ای سی کی حالیہ تجویز پر حمایت حاصل کرنے کے لیے تین اہم وفاقی وزراء سےملاقات کریگا۔

اجلاس اور عشائیہ میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور اجلاس میں ملک بھر کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز شریک ہوں گے ۔

یاد رہے کہ جامعات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے بجٹ میں اضافے کی بجائے نئے مالی سال 2022-23ء کیلئے بجٹ کو مزید کم کرکے 30؍ ارب روپے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ ہائر ایجوکیشن کا موجودہ سالانہ بجٹ62.250؍ ارب روپے ہے ۔

جوائنٹ سیکرٹری (بجٹ-III) کی طرف سے لکھے گئے خط میں ایچ ای سی سے کہا گیا تھا کہ وہ SAP سسٹم میں مالی سال 2022-23ء کے 30؍ ارب روپے کے نظرثانی شدہ تخمینے کے مطابق بجٹ آرڈرز اور نئے آئٹم اسٹیٹ منٹس تیار کرے۔

ذرائع کے مطابق141تسلیم شدہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی پاکستان بھر میں84ذیلی کیمپسز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجٹ کی اصل مانگ 104؍ ارب روپے ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں