جمعہ, 03 مئی 2024


مشہور قوال امجد صابری کو نیا اعزاز مل گیا

ایمز ٹی وی(کراچی)مشہور قوال امجد صابری نے کہا ہے کہ قوالی کو نوجوانوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ دنیا کے جس ملک میں بھی پروگرام کیا وہاں سب سے زیادہ پزیرائی نئی نسل کی جانب سے ملی، غیر ممالک کے دورے کے دوران مجھے قوالی کا راک اسٹار کا خطاب دیا گیاجو میرے لیے اعزاز ہے،پاکستان دنیا وہ واحد ملک ہے کہ اس ملک کی قوالی سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ امجدصابری نے کہا کہ میرے والد نے قوالی میں جدت پیدا کی اور اسے ایک منفرد مقام دلانے کے لیے جو کام کیا وہ آج بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ میرے والد کا مشن تھا کہ یہ فن ہمیشہ زندہ رہے ان کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ آج میں اس مقام پر ہوں جو ان کی خواہش تھی،میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہوں۔ آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق میں نے قوالی میں جدید ساز کا استعمال کرکے اسے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،فن قوالی کے حوالے سے میں نے ایک تربیتی ادارہ بھی بنایا تھا لیکن وہ فعال نہ ہوسکا لیکن میری خواہش کہ نوجوان سے فن قوالی سے محبت رکھتے ہیں وہ اس فن کو سیکھ کر دنیا بھر میں شہرت اور عزت حاصل کریں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment