پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


کراچی کے شہری گھروں میں محصور، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب، بازاروں میں سناٹے

ایمز ٹی وی(کراچی)شہر قائد میں جاری شدید گرمی نے عوام کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر مزید 2 روز جاری رہے گی۔

کراچی میں شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار ہے اور دوپہر 1 بجے تک درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، چھٹی کا دن ہونے کے باوجود سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے جب کہ لوگ بھی اپنے گھروں میں محصور ہیں جس کی وجہ سے جہاں بازاروں میں سناٹے چھائے ہوئے ہیں وہیں عیدالاضحیٰ قریب آنے کے باوجود مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کا رجحان بھی انتہائی کم ہے۔

گزشتہ 2 روز میں اب تک ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں عملہ لو لگنے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کررہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام شدید گرمی میں ممکنہ حد تک گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلتے وقت اپنے سروں کو ڈھانپنے کے علاوہ پانی یا دیگر ٹھنڈے مشروبات کی زیادہ سے زیادہ مقدار لیں تاکہ جسم میں پانی یا نمکیات کی کمی نہ ہو۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہے، شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی گرم ہوائیں چل رہی ہیں، سمندری ہوائیں چلنےکےبعد گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، گرمی کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہے گا جس کے بعد گرمی کی شدت میں بتریج کمی آئے گی۔

دوسری جانب بھارتی گجرات میں موجود بارش برسانے والے سسٹم نے شمال کی جانب رخ کرلیا ہے جس کے باعث آئندہ 36 گھنٹوں میں میر پور خاص، تھر اور بدین کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کا 27 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، 1988 میں آج ہی کے روز پارہ 39 تک پہنچا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment