منگل, 26 نومبر 2024


سانحہ12 مئی کا ملزم عمران 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

ایمز ٹی وی (کراچی ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12مئی اور سانحہ طاہر پلازہ میں ملوث ملزم عمران کو 90روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ رینجرز نے ملزم عمران کو منگل کے روز سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز لاء افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم عمران ٹارگٹ کلنگ کی 20 سے زائد وارداتوں کے علاوہ سانحہ 12مئی اور سانحہ طاہر پلازہ میں بھی ملوث ہے۔ ملزم سے مزید تحقیقات کرنی ہیں۔ لہذا اس کو 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment