ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹائون کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں اسپیشیل پبلک پراسیکیوٹر خالد محمود شیخ اور مقدمے کے سابق تفتیشی افسر جہانزیب بھی موجود تھے ۔ سماعت شروع ہوئی تو سابق تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ میرا دوبار آپریشن ہوا ہے ۔ عدالت نے ان سے کہا کہ آپ استغفار کریں ۔ سابق تفتیشی افسر بولے میں بیمار ہوں ، ادارے کو کہہ دیا تھا ، بیماری کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہوں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ہم سب مجبوری سے آتے ہیں کوئی خوشی سے نہیں آتا ۔ آپ چھٹی لیکے گھر بیٹھ جائیں۔ عدالت نے ملزم منصورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی