ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں محکمہ موسمیات نے آج سے پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی پیش گوئی کردی ۔ گرمی کا زور آہستہ آہستہ بڑھتا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز میں سمندری ہوا اپنا رخ تبدیل کر لے گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ۔ گرمی سے بچائو کے لئے کمشنر آفس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بنا دیا ہے جبکہ شہر میں ہیٹ سٹروک سینٹر بنانے کی تیاریاں کرلی ہیں ۔ کمشنر آفس کی گرمی سے بچائو کوششوں میں شہر کو بجلی اور پانی فراہم کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں ۔ تاہم گرمی سے خود کو بچانے کی سب سے بڑی ذمہ داری شہریوں پر ہی عائد ہوتی ہے ۔ گرمی کے دوران شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ موسم کو کنٹرول کرنا ہم انسانوں کے بس کی بات نہیں مگر اپنے انتظام اور تیاری سے موسم کی تباہی سے بچا جاسکتا ہے