(کراچی) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کے اغوا نے کراچی آپریشن کی کامیابی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں جس سے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا نے کراچی آپریشن کی کامیابی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں، شہرمیں آپریشن شروع ہوئے پونے 3 سال ہوچکے ہیں مگر اس دوران صرف ایم کیوایم کو ٹارگٹ کیا گیا جب کہ اس واردات کے بعد سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے اویس شاہ کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے محفوظ نہیں ہیں تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا