منگل, 26 نومبر 2024


سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست

 

ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو4 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے جیت کے لیے قومی ٹیم کو 176 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یکطرفہ مقابلہ سنسنی خیز اس وقت بنا جب قومی ٹیم کے بلے باز ایک ایک کر کے وکٹیں گنوانے لگے، پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے جن میں تین کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔
امام الحق 27، محمد حفیظ، 10 اور حارث سہیل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیویز بولنگ لائن کے سامنے مزاحمت کی دیوار بننے والے اسد شفیق بھی 45 رنز کی اننگز کھیل سکے، جس کے بعد بلے بازوں کی لائن لگ گئی۔
بابراعظم 13، کپتان سرفراز احمد 3، بلال آصف، یاسر شاہ اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
وکٹیں گرنے کے باوجود اظہر علی کیویز بولروں کے سامنے مزاحمت کرتے رہے لیکن جیت سے 5 رنز دوری پر وہ بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
کیویز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعجاز پٹیل نے 5، ایش سودھی اور نیل واگنر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment