Print this page

بارش کےباعث پاکستان اورآسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کاآخری پریکٹس سیشن منسوخ

راولپنڈی: راولپنڈی میں بارش کےباعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کاآخری پریکٹس سیشن منسوخ کردیاگیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ آخری پریکٹس سیشن تھا۔

تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں