ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئیٹرزلینڈ کو 01-10 گول سے شکست دیکر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان کو چیلنجرز ٹرافی ایوارڈ کی گئی۔ کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ایونٹ میں 23 گول اسکور کرکے ٹاپ سکورر پوزیشن پر مقام حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے 9ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی پاکستان کے حصہ میں آئی۔ پاکستان نے سوئیٹرزلینڈ کو ایک کے مقابلہ میں 10 گول سے شکست دیکر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے زکریا حیات نے ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے دو گول، عبدالحنان شاہد نے دو گول، ارشد لیاقت نے دو گول اور غضنفر علی نے ایک گول ا سکور کیا۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شکیل عباسی، مینجر اولمپیئن دلاور حسین شامل تھے جبکہ سپورٹنگ سٹاف میں فزیو تھراپسٹ وقاص محمود اور ویڈیو آپریٹر جنید اختر ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف ایونٹ پر سب سے زیادہ گول سکور کیئے ہیں ۔ رانا عبدالوحید اشرف نے ایونٹ میں 23 گول اسکور کئے۔ پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی ایوارڈ کی گئی۔ ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔