پیر, 20 مئی 2024


پاکستانی روپے پر پابندی عائد

ایمزٹی وی(بزنس)افغانستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستانی کرنسی میں کاروباری لین دین پرکسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ہے۔ یہ بات افغان سفیر عمرزخیل وال نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحق ڈار نے گزشتہ روز پاکستان میںتعینات افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیل وال کو ٹیلی فون کیا اور ان سے افغانستان میں پاکستانی روپے کی افغان کرنسی میں تبدیلی پر پابندی کی اطلاعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فون پربات چیت کے دوران افغان سفیر زخیل وال نے کہاکہ ان کی حکومت نے پاکستانی کرنسی پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی اوریہ دوسرے ممالک کی طرح آزادانہ طور پر دوسری کرنسی سے تبدیل کی جاسکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment