جمعرات, 19 ستمبر 2024


پیٹرول کی مانگ میں اضافہ

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہوگیا، مالی سال کے چھ مہینوں میں پیٹرول کی فروخت 21 فیصد بڑھ گئی۔

آئل کمپنی ایڈوائزری کونسل کے مطابق دسمبر میں پیڑول اور ڈیزل کی فروخت بالترتیب 5 لاکھ اور 7 لاکھ ٹن رہی۔

کونسل کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں پیٹرول کی سیلز 33 لاکھ ٹن جبکہ ڈیزل کی 42 لاکھ ٹن رہی۔

ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق آٹو فنانسنگ بڑھنے کی وجہ سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی طلب بڑھتی رہےگی۔ جولائی سے دسمبر کے دوران 25 لاکھ ٹن پیٹرول اور 18 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment