جمعہ, 20 ستمبر 2024


غذائی اجناس کی ملکی برآمدات میں اضافہ کا امکان

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی رابطوں کے فروغ سے قومی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ای سی او کے رکن ممالک کو غذائی اجناس کی برآمدات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت ای سی او کے رکن ممالک کو سالانہ 620 ملین ڈالر مالیت کی غذائی مصنوعات برآمد کی جارہی ہیں جن کو صرف ایک سال کے قلیل عرصہ میں ایک ارب ڈالر سے بڑھایا جاسکتا ہے۔ ای سی او کے رکن ممالک کی منڈیاں پاکستان کے لئے بڑی درآمدی منڈیاں ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ای سی او کے رکن اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی رابطوں کے فروغ سے برآمدات سمیت غذائی اجناس کی ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس سے قیمتی زرمبادلہ کما کر قومی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment