جمعرات, 09 مئی 2024


اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 1257 ارب 25 کروڑ روپے مقرر

 

ایمز ٹی وی (تجارت ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1190 ارب روپے شامل کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےگزشتہ روز اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1190 ارب روپے شامل کر دیئے۔
اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.78 فیصد سالانہ کے حساب سے 1257 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment