ھفتہ, 27 اپریل 2024


نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میںکمی کا علان

 

ایمز ٹی وی (تجارت) سلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسےفی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگانیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق دسمبر میں ہوگا۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ایک ماہ میں20 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم کے الیکٹرک، 300 یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment