جمعرات, 13 جون 2024


کاروبار کی دنیا میں بڑا کارنامہ

 
ایمز ٹی وی (تجارت) وسط اشیا کے لیے پاکستان ٹریڈ کارواں کا آغازجمعہ کو الماتے قازقستان میں روڈ شو سے کردیا گیا جو اتوار 15 مئی تک جاری رہے گا، اس موقع پر 45 پاکستانی کمپنیوں نے ٹیکسٹائل، ایگرو فوڈز، ہربل، فارما سوٹیکلز اور دستکاریوں کی نمائش کی، نمائش میں قازق چیمبرز کے اراکین اور کاروباری افرادکی بڑی تعداد نے شرکت کی، ٹی ڈی اے پی نے اعلیٰ معیار کے ہوم ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور اسپورٹس ویئر کا جامع اسٹال تیار کیا جہاں چن ون، گل احمد، سفائر اور الکرم جیسے برانڈز فراہم کیے گئے۔
افتتاح کے موقع پر اکیم دفتر کی طرف سے ارسین نسیکانوف، نیشنل چیمبر آف انٹرپرینیورز کے تیمور اور صدر ٹیکسٹائل انڈسٹری آف قازقستان خدووا نے قازق حکومت کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر صدر الماتے چیمبر آف کامرس مختار،ہیڈ آف فارن آفس الماتے ارسلان بھی موجود تھے، پاکستانی سفیر سالک شیخ، سی ای او ایس ایم منیر اور سیکریٹری ٹی ڈی اے پی رابعہ جویری آغا بھی موجود تھیں۔
ایونٹ کے دوران 300 قازق کمپنیوں نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ بی ٹو بی سیشن میں حصہ لیا، کمپنیاں بشمول ٹرنک کے زیڈ، ڈیسٹ ٹیکسٹائل فرم کاز سینٹر نے ٹیکسٹائل، لیدر اور اسپورٹس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ عوام کی طرف سے مرحبا کمپنی کی ہربل مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی گئی اور پہلے روز ہی فروخت میں تیزی دیکھی گئی۔
ٹی ڈی اے پی نے اردو سے روسی زبان میں ترجمہ کیے گئے ڈراموں کی بھی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمائش کی، ہفتہ کو مئی کو الماتے کے میگا مال کے اوپن ایمفی تھیٹر میں فیشن شو منعقد ہو گا، سینئر ڈیزائنرز جیسے وردا سلیم ، عامر عدنان، عائشہ ابراہیم اور الکرم اس فیشن شو میں اپنے ملبوسات اور ڈیزائنز کی نمائش کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment