جمعرات, 09 مئی 2024


مسائل ہونے کے باعث بچے اسکول نہ جانے پر مجبور

ایمزٹی وی(تعلیم)حکومت بلوچستان کی جانب سے گرم علاقوں کے اسکولز 16اگست سے کھولنے کے بجائے ایک ہفتے قبل 9اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاہم اس فیصلے کو نصیرآباد ڈویژن کے طلبا اور والدین نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کے گرم ترین اضلاع میں شمار ہوتا ہے اور یہاں کا درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اور پینے کا پانی بھی

دستیاب نہیں ہے ، تین ماہ سے پانی کی قلت بدستور جاری ہے ، پانی نہ ہونے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے گرم علاقوں کے والدین اور بچے سرد علاقوں میں رہائش پذیر ہیں.

 

ذرائع کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ نصیرآباد ، ڈیرہ مراد جمالی، منجھوشوری اور چھتر تمبو کے سیکڑوں خاندانوں نے نقل مکانی کرلی ہے ،بیوروکریسی ائر کنڈیشن رومز میں بیٹھ کر گرم علاقوں کے لوگوں پر اپنے فیصلے مسلط کررہی ہے، والدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکریٹری بلوچستان، مشیر تعلیم بلوچستان اور سیکریڑی تعلیم سے اپیل کی ہے کہ گرم علاقوں کے اسکولز 9اگست کو کھولنے کے بجائے یکم ستمبر سے کھولے جائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment