ھفتہ, 18 مئی 2024


ترک اسکولوں میں پاکستانی پرنسپل تعینات

ایمزٹی وی(تعلیم) پاکستان میں چلنے والے پاک ترک اسکولز کے 28 ترکش پرنسپلز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر پاک ترک اسکولز عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکولز کے 28 ترکش پرنسپلز صاحبان کو ہٹا کر ان کی جگہ پاکستانی وائس پرنسپلز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت اسکول چلائے جارہے ہیں جب کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی جلد تبدیلیاں کی جائیں گی اور پرنسپلز کی سبکدوشی حکومت کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ترک وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے درخواست کی تھی کہ جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے تحت پاکستان میں چلنے والے تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے جب کہ انہوں نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد پاکستان کی جانب سے اردگان حکومت کو ملنے والی حمایت کا خیرمقدم بھی کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment