جمعرات, 02 مئی 2024


سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نابینا اساتذہ کےلئے عید کا تحفہ

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عبدالغنی سومرو پر مشتمل بنچ نے مذکورہ ملازمین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایم سیز کے 6نابینا کنٹریکٹ ملازمین کو گزشتہ 8ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے اور انہیں مستقل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا ان ملازمین کو فوری طور پر عیدالاضحی سے قبل دوتنخواہیں اور مزید چھ تنخواہیں دواقساط میں ادا کی جائیں اورانہیں مستقل کرنے کے لیے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے توسط سے سیکرٹری بلدیات کو سمری منظور کی جائے۔

قبل ازیں نابینا اساتذہ محمد نواز خان ،ثنائڈینیئل ،محمدسلیمان ،شاہین ناز ،پیر حسن اور نصیر احمد نے ندیم شیخ ایڈووکیٹ ،شعاع النبی ایڈووکیٹ کے توسط سے سجن یونین (سی بی اے ) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ کے ہمراہ درخواست پر موقف اختیار کیا تھا کہ نابینا اساتذہ کو کنٹریکٹ پر 2012میں بھرتی کیا گیا تھاتاہم تاحال انہیں مستقل کیا گیا ہے اور نہ ہی گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں اداکی جارہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment