پیر, 13 مئی 2024


کراچی یونیورسٹی آفیسرز پرائڈ


ایمز ٹی وی ( کراچی) کراچی یونیورسٹی آفیسرز و یلفیئر ایسو سی ایشن کے19 التوبر 2016کو منعقد ہونے والے انتخابات برائے2016-18کے حوالے سے گزشتہ روز محمد طاہر خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں محمد عارف ، فرید احمد صدیقی، محمد سعید خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران کی متفقہ رائے سے ایک نیا گروپ کراچی یو نیورسٹی آفیسرز پرائڈ کے نام سے تشکیل دیا گیا جو بلا ر نگ ونسل اور بغیر کسی سیاسی وابستگی کے جامعہ کراچی کے افسران کو در پیش مسائل کے لئے اپنا مثبت قردار ادا کریں گا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر ایک قراراداد بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ آفیسرز پرائڈ گروپ جامعہ کراچی کی سر بلندی اور جامعہ کے افسران کے حقوق کے لئے جدوجہد کریگا اور افسران کے ساتھ ہونے والی حق تلفیوں کے ازالے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment