پیر, 13 مئی 2024


جناح اسلامیہ کالج نے پوزیشنز کی دوڈ میں ریکارڈ بنالیا


ایمز ٹی وی ( لاہور ) جناح اسلامیہ کالج لاہور کے طلبہ نے پنجاب یو نیورسٹی کی طرف سے ایم بی ایے کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کالج کی طلبہ طیبہ افتخار نے یو نیورسٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ عقیل طاہر نے 1923 لے کر دوسری اور سدرہ غلام رسول نے1905 نمبر لیکر تیسری پو زیشن لیکر کالج کا نام روشن کیاکالج کے 94%طلبہ نے فرسٹ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی، ٹاپ ٹین میں سے 8پوزیشنزجناح اسلامیہ کالج کے طلبہ نے حاصل کی، یہ بھی ایک ریکارڈ ہے اس عظیم الشان کامیابی پر طلبہ کو نقد انعامات کیساتھ ساتھ انہیں جاب دلوانے کی بھی کوشش کی جایئگی۔
پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے اپنی کامیابی کو اپنے ادارے اور اساتذہ کے نام منسوب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اساتذہ کرام نے بہترین طریقے سے سالانہ امتحانات کی تیاری کروائی اور کالج نے حسب روایت یونیورسٹی میں تمام ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment