پیر, 13 مئی 2024


وزیر اعلٰی سندھ نے600 اسکولوں کے لیے 62 کروڑ 20 کروڑ روپے کی اسکیم کی بھی منظوری دی

۔


ایمزٹی وی(تعلیم)وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایجوکیشن فائونڈیشن بورڈ کا اجلاس ہوا ،جس میں محکمہ تعلیم کے سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم دینے کی ہدایات جاری کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تنخواہ کا معیار نجی شعبے سے بہتر ہے،پھر بھی نجی شعبے کی تعلیم سرکاری اداروں سے بہتر ہے، ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط لانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر بچے پر ماہانہ 3ہزار روپے خرچ کرتی ہے، پھر بھی 30 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے،ایسے ہر بچے کو 500 روپے ماہانہ دینے کو تیار ہوں۔

مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سائنس ،انگریزی اورریاضی کے مضامین پڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں۔

انہوں نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 600 اسکولوں کے لیے 62 کروڑ 20 کروڑ روپے کی اسکیم کی بھی منظوری دی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment