اتوار, 12 مئی 2024


نامعلوم افراد پر سرکاری اسکول مسمار کرنے کا مقدمہ درج

ایمز ٹی وی (تعلیم) ایک ہفتہ قبل جیکب آباد کے بائی پاس روڈ پرواقع قصبہ میرمحمد پہنورمیں سرکاری پرائمری اسکول رحیم بخش جکھرانی کو مسمارکرنے کا مقدمہ حدودکے آباد تھانہ پر ہیڈ ماسٹر اللہ بخش بنگلانی کی مدعیت میں درج کیاگیاہے ۔

تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے جبکہ تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گل حسن انڑ نے 11اکتوبر کو ایک لیٹر کے ذریعے سیکریٹری تعلیم، ڈائریکٹر ایس ایس پی ،ڈی ای اوجیکب آباد سمیت دیگرکواسکول کو مسمارکرنے کا ذمہ داراسکول کے ہیڈ ماسٹر اور چوکیدارکو سابق اے ڈی او کی مددسے مسمارکرنے کا ذمہ دار قراردیاتھا ۔

کیس کوانسداد دہشت گردی بھیجنے کیلئے لکھا تھا رابطہ کرنے پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گل حسن انڑ نے بتایاکہ علاقے کی مکینوں نے بتایاکہ اسکول حافظ عبدالشکور نے مسمار کرایاہے۔

اسکول اگر کہیں دوسری عمارت میں منتقل کیاگیاہے تو یہ کسی کو حق نہیں پہنچتاکہ وہ سرکاری عمارت کو مسمارکرائے دوسری جانب سابق اے ڈی او حافظ عبدالشکور بنگلانی نے کہاکہ رحیم بخش جکھرانی پرائمری اسکول کو میں نے مسمار نہیں کیا الزامات بے بنیاد ہیں۔

دوسال قبل زمین فروخت کی تھی تعلقہ ایجوکیشن آفیسر نے مجھے اس کاذمہ دار قراردیاہے ان کو کیسے الہام ہوا کہ میں نے اسکول مسمارکرایاہے ٹی ای او کے اس لیٹرکے خلاف میں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment