جمعہ, 10 مئی 2024


محکمہ تعلیم میں اہم تبدیلیاں

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) نئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جمال مصطفیٰ سید نےمحکمہ تعلیم میں اہم تبدیلیاں شروع کر دی ہیں۔

نئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جمال مصطفیٰ سید نئے افسران کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی کارکردگی بہتر ہو سکے اور خصوصاً سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم بلند ہو جائے۔

انتظامی امور کے ماہر اور متعدد ضلعوں میں ڈپٹی کمشنر کے فرائض انجام دینے والے دو افسران نواز سوہو اور طاہر سانگی کو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں تعینات کر دیا ہے۔

نوازسوہو کو اہم ذمہ داری دی گئی ہے، انہیں مشہور زمانہ افسر ریحان بلوچ کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری جی اے تعینات کیا گیا ہے۔

جب کہ طاہر سانگی کو ایڈیشنل سیکرٹری اسکولز تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی ایم جی گروپ کے مزید تین اور افسران کی بھی جلد محکمہ اسکول ایجوکیشن میں تعیناتی کا امکان ہے ۔

اسپیشل سیکرٹری ذاکر حسین جن کے پاس سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کا بھی چارج ہے، ایک ذمہ داری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment